FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

نوازشریف واپس آؤ الیکشن لڑو تمہیں تمہارے حلقے میں ہراؤں گا؛ عمران خان

لندن میں بھگوڑا نوازشریف اور آصف زرداری ملکر سازش کر رہے ہیں‘ اس حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتاہے‘ یہ نظام نہیں چل سکتا۔ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ سے خطاب

گوجرانوالہ ( فوکس نیوز ۔ 01 نومبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں بھگوڑا نوازشریف اور آصف زرداری مل کر سازش کر رہے ہیں، یہ سازش کر رہے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ملک کی اسٹیبلیشمنٹ کیخلاف کھڑا کریں یہ ملک کیخلاف سازش ہے، ایسٹ پاکستان کیوں علیحدہ ہوا کیوں کہ یہاں ایک سیاستدان نے ان کو الیکشن جیتنے کے باوجود حق نہیں دیا، نوازشریف واپس آؤ الیکشن لڑو تمہیں تمہارے حلقے میں ہراؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتاہے، قوم اگر آزاد نہیں ہوتی تو اس کی عزت نہیں ہوتی، پروازکے لیے اللہ نے انسان کوپر دیئے ہیں، عام آدمی کچری میں رلتا ہے اس کی شنوائی نہیں ہوتی، عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں، اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا، آج سارے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس اپنے موبائل پر دیکھو، دیکھو اس کے ساتھ کیا ظلم ہوا ہے، ارشدشریف کو ملک چھوڑنا پڑا اسے شہید کردیاگیا سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں، مجھ پر درجنوں مقدما ت درج کیے گئے، الیکشن کمشنر کےخلاف تو میں ہرجانے کےلیے عدالت جاوں گا، نوازشریف کو ان کےحلقے میں ہرادوں گا، آصف زرداری کے پیچھے سندھ آرہا ہوں، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہرگئے، میں نوازشریف نہیں کہ ملک سے فرار ہوجاوں، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم سب مل کر ڈاکو نوازشریف کا استقبال کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی سپر پاور کے آگے گھٹنے ٹیکنا میری نظر میں شرک ہے، پاکستانیو یہ نظام نہیں چل سکتا، ہم نے اس نظام کو بدلنا ہے، آپ میرے ساتھ مل کر اس ملک کو آزاد کریں گے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »