FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

فائنل میں پہنچنے کے بعد فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار

’اگر کسی چیز کو سچے دل سے چاہو، تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے‘: ٹویٹر پیغام

لاہور (فوکس نیوز ۔ 10 نومبر 2022ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر جیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر کسی چیز کو سچے دل سے چاہو، تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے’۔

https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1590305904003452928?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1590305904003452928%7Ctwgr%5E1cc597581e8eb728be19f11b6f0c8554902fd945%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-11-10%2Fnews-3348690.html

واضح رہے کہ دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جب کہ ایونٹ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں ہوگا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »