FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عدالت نے شادی تقریب کی بکنگ کرانے والوں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے متعلق فیصلہ سنا دیا،تمام درخواستیں چیئرمین ایف بی آر کو بھجوا دی گئیں

لاہور (فوکس نیوز۔ 15 نومبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے شادی تقریب کی بکنگ کرانے والے افراد سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے متعلق فیصلہ سنا دیا،عدالت نے تمام درخواستیں چیئرمین ایف بی آر کو بھجوا دی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں شادی تقریب کی بکنگ کرانے والے افراد سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے محسن ورک ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔درخوست میں ایف بی آر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »