FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ارشد شریف کے قتل کا سن کر بہت صدمہ ہوا،سنیئر صحافی نے سچ بولنے کی قیمت ادا کی،عمران خان

اسے ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک جانا پڑا لیکن سوشل میڈیا پر طاقتوروں کو بے نقاب کرتا رہا،اس واقعہ پر عدالتی تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے،چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد (فوکس نیوز ۔ 24 اکتوبر2022ء) ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا جس نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی قیمت ادا کی۔اسے ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانا پڑا لیکن وہ سوشل میڈیا پر طاقتوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتا رہا۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پوری قوم ان کے انتقال پر سوگوار ہے،اس کے اپنے بیانات اور ملنے والے شواہد کی جانچ کے لیے ایک مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔
ہم سفاکیت کی ایک ایسی حالت میں اتر چکے ہیں جس کا گمان مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میری دعائیں اور تعزیت ان کے غم زدہ خاندان کے ساتھ ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1584451790963372033?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584451794674909184%7Ctwgr%5E51e43c2a5156aeeb77474864d633c583476bfd10%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-10-24%2Fnews-3327259.html

دوسری جانب کینیا پولیس نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف غلطی فہمی پر پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے،اتوار کی رات کینیا کے علا قے نیروبی مگادی ہائی وے پر پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے،اس واقعہ کو پولیس نے غلط شناخت قرار دیا ہے۔

کینیا کی اخبار اسٹار کے مطابق ارشد شریف کو سر پر گولی لگی،ارشد اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر ناکے پر روکے جانے کی خلاف ورزی کی،ناکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ماگادی قصبے سے نیروبی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں پولیس افسران کے گروپ کے زیر انتظام روڈ پر روکا گیا،پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اس کیس کو دیکھے گی۔
اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سینئر پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا جو پاکستانی صحافی کی غلطی سے شناخت کا معاملہ نکلا اور بعد میں مزید معلومات جاری کریں گے۔پولیس کے مطابق نیروبی کے علاقے پنگانی میں یرغمال بنایا گیا تھا،پولیس کو ایک کار روکنے کے لیے کال کی گئی جو وہ چلا رہے تھے اور چند منٹ بعد ارشد شریف کی گاڑی روڈ پر آئی اور انہیں روکا گیا،انہں اپنی شناخت کے لیے کہا گیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »