ڈاکٹر یاسمین راشد کا وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے پی ٹی آئی کے برے انجام سے متعلق بیان پر رد عمل
لاہور(فوکس نیوز، 29اکتوبر 2022) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو پیغام دیا ہے کہ میں نے گاڑی ٹھیک کروا لی ہے، رانا ثناءاللہ آ رہی ہوں تمہارا مکو ٹھپنے کے لیے۔انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے پی ٹی آئی کے برے انجام سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شاہدرہ پہنچ چکا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی عمران خان کی قیادت میں رواں دواں لانگ مارچ کا حصہ ہیں۔
۔گذشتہ روز صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد جیل روڈسے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ریلی کی صورت میں لبرٹی چوک پہنچی ۔طارق ثناء باجوہ ودیگرپی ٹی آئی رہنماء بھی ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔
ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے عمران خان زندہ آبادکے نعرے لگائے رہے تھے۔
صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کرائم منسٹرشہبازشریف لاہورآکرعوام کا سمندردیکھ لو۔آج نام نہادوفاقی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں رہتاہے۔وفاقی حکومت عمران خان سے خوف زدہ ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاکھوں لوگ عمران خان کے ساتھ امپورٹڈحکومت کے خلاف اپنا ووٹ دیں گے۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاسی انتقامی کارروائیاں کی ہیں۔ادھر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ کے پیش نظر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پولیس نے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو کرائے پر کمرے نہ دئیے جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی۔ لانگ مارچ کے شرکاء کو کرائے پر کمرے دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔