FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملک بھر میں شدید سردی پڑنے کا امکان

پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہے گا،موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان

اسلام آباد(فوکس نیوز، 29اکتوبر 2022) پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملک بھر میں شدید سردی پڑ سکتی ہے۔نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور ہو جائے گا۔سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے۔
پولرٹیکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونے لگتا ہے۔انہوں نے مزید کہا موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زیادہ سردی کی صورت میں نظر آئیں گے۔نومبر میں ہلکی سے معتدل مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 04، زیارت منفی 02اوراسکردو میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب سیلابی علاقوں میں سردیاں شروع ہونے لگیں ، حالیہ سیلاب اور بارشوں میں ہونے والے گھروں کی تباہ کاریوں نے لوگوں کو ذہنی قوفت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ پہلے گرمیوں میں لوگ بچے بوڑھے تڑپتے رہے اور سردیاں شروع ہونے لیگیں تو اب یہ متاثرین ٹھٹھریں گے کیونکہ اب تک لوگ بے یارو مدد گار ہیں کوئی مدد کو تیار نہیں۔متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہمارے پر توجہ دے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »