وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہو یا گورنر کوئی قانون سے بالا تر نہیں، نواز شریف ہر پیشی پر عدالت پیش ہوتے رہے ہیں، نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، ہم سب نے بدترین ظلم برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ مریم نواز کو این آر او ملا ہے اس سے زیادہ گھٹیا اور قابل مذمت بات ہو نہیں سکتی، نیب قوانین میں ترمیم کے تحت نہیں مریم نواز کو میرٹ پر بریت ملی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس این آر او کی بات کرتے ہیں اس سے فائدہ علیمہ خان کو ملا، ان کو ایف بی آر سے این آر او میں نے تو نہیں دلوایا تھا، بی آر ٹی میں کئی سو ارب کا گھپلا ہوا ہے، عمران خان حکومت مختلف حربوں سے التوا لیتی رہی، عمران نیازی کے دور میں ہیلی کاپٹر کیس بند کر دیا گیا۔