غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد پر راکٹ فائر کیے گئے۔ راکٹ حملے میں گرین زون کو نشانہ بنایا گیا
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد پرراکٹ حملہ کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد پر راکٹ فائر کیے گئے۔ راکٹ حملے میں گرین زون کو نشانہ بنایا گیا جہاں تمام اہم دفاتراور سفارت خانے موجود ہیں۔
حملے میں گرین زون پر تین راکٹ فائرکیے گئے۔ راکٹ حملہ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل کیا گیا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہورہا ہے۔ راکٹ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔