بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ سے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ سے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
دیپیکا گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو، میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان حصہ بنیں جس میں انہوں نے اپنی نجی اور شوبز سے جڑی زندگی کے بارے میں بات کی۔
جہاں اداکارہ نے ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں اپنی طلاق کے حوالے سے بھی خبروں کی تردید کی