غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد نذر آتش کرنے کا المناک اور انسانیت سوز واقعہ
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں تین ملزموں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد نذر آتش کرنے کا المناک اور انسانیت سوز واقعہ جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں پیش آیا جہاں تین بھیڑیا صفت انسانوں نے 34 سالہ خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو ایک پارک میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر جسم پر پیرافین ڈال کر اسے آگ لگا دی، جس کے باعث زیادتی کا شکار خاتون زندہ جل کر زندگی کی بازی ہار گئی۔
واقعے کے بعد خواتین میں شدید خوف و ہراس پھل گیا ہے، پولیس نے واقعے کا ’نفرت انگیز جرم‘ قرار دیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔