FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے

ایک ایم این اے کی طرف سے 7 نشستوں پر الیکشن لڑنے کی سمجھ نہیں آتی،میرا ماننا ہے کہ آئین کے مطابق ایک سٹنگ ایم این اے 7 حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے اہم ریمارکس

اسلام آباد (فوکس نیوز۔ 20 اکتوبر 2022ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو چارسدہ میں جلسے میں شرکت نہ کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے؟۔چیف الیکشن کمشنر نے اہم ریمارکس دئیے کہ ایک ایم این اے کی طرف سے 7 نشستوں پر الیکشن لڑنے کی سمجھ نہیں آتی،میرا ماننا ہے کہ آئین کے مطابق ایک سٹنگ ایم این اے 7 حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ سکتا،ایک ہاؤس کے ممبر ہوتے ہوئے اسی ہاؤس کی 7 نشستوں پر الیکشن کیسے لڑا جا سکتا؟ ۔

آڈیو لیکس کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن سے جوڑا جا رہا ہے۔ آپ کا موکل کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفی آئے ہیں؟ کہاں ہیں ڈیڑھ سو استعفے،ابھی قبول کرتے ہیں۔وکیل نے کہا باقی استعفے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجےگئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی محفوظ کرلیا۔خیال رہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے وزراء اورارکان اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ،وزراء نے سوشل میڈیاپرآفیشل بیلٹ پیپرزکی تصاویرشئیرکردیں۔
جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔ خیبرپختونخواکے تین حلقوں این اے 31 پشاور، مردان کے این اے 22 اور چارسدہ کے این اے 24 میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے وزراء اورارکان اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی۔ ،وزراء نے سوشل میڈیاپرآفیشل بیلٹ پیپرزکی تصاویرشئیرکیں ۔تصاویرکیساتھ ”عمران جیتے گا” اور ”بلے پرٹپہ” بھی لکھاہے ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن سہیل احمدکے مطابق بیلٹ پیپرزکی تصاویرپوسٹ کرناضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،پوسٹ کی گئی تصاویرکانوٹس لیاگیاہے، معاملے کی تحقیقات کے بعدقانونی کارروائی کی جائیگی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »