FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سولر پینل کے سرمایہ کار اضافی توانائی کی فروخت پر زیادہ منافع جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہے۔.

سوشل میڈیا پر بھرپور مہم کے باوجود نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سولر پینل کے سرمایہ کار اضافی توانائی کی فروخت پر زیادہ منافع جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے ایک عوامی سماعت کا انعقاد کیا تاکہ سولر پینل کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو ’نیپرا (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اینڈ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015‘ میں مجوزہ ترمیم کے خلاف اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

مجوزہ ترمیم کے تحت ضابطہ 14 کے ذیلی ضابطے 5 میں ’نیشنل ایوریج پاور پرچیز پرائس (این اے پی پی پی)‘ کو ’نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس (این اے ای پی پی)‘ سے تبدیل کیا جانا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »