FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اسلام آباد کے سیف سٹی پراجیکٹ کے ایک سینیئر افسر کی پھندا لگی لاش ہفتے کو وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سسٹم عبدالقدیر کی لاش ہفتے کی صبح دیکھی گئی اور ان کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان قمر کے مطابق عبدالقدیر نے بظاہر اپنے آپ کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ’سینیئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں مارگلہ ٹاؤن میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »