یصل آباد گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے انتظامیہ بے بس تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر اور گردونواح میں منہ مانگے داموں بڑا گوشت ، چھوٹا گوشت فروخت کرنا شروع کردیا۔ قصاب گورنمنٹ کی آویزاں کردہ فہرستوں سے 400 سو روپے فی کلو گرام زائد وصول کرنے لگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ لا علم، عوام لٹنے پر مجبور۔ہمارے ذرائع کے مطابق ویٹرنری اہلکار ان تمام قصابوں سے منتھلیاں وصول کر کے اعلی حکام و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو سب اچھا ہے کی رپورٹیں بھیج کر ان کی بدنامی کا بھی سبب بن رہے ہیں۔ قصاب نہ صرف فی 400 کلو گرام سو روپے زائد وصول کرتے ہیں بلکہ گوشت مہنگا دینے کی بابت پوچھ گچھ کرنے والے گاہکوں سے بدتمیز، بدکلامی اور ہتک آمیز رویہ بھی اپناتے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس تمام تر صورت حال پر اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیصل آباد گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے انتظامیہ بے بس
- Health
- فیصل آباد گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے انتظامیہ بے بس