سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح اسماعیل تبدیل ہوں گے اور شہباز شریف گھر جائیں گے،اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں،شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا انکا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔
انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق،جبکہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے،200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے،سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں۔